0
Monday 30 Nov 2020 21:37

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، دو ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنیکا ہدف

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، دو ماہ میں تنظیم سازی مکمل کرنیکا ہدف
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس صوبائی سب آفس کوہاٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کی، مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ اقبال بہشتی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران صوبے بھر کے تمام اضلاع کی شوریٰ کے اجلاسوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، جن جن اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل یا کابینہ کی تشکیل مکمل نہیں اسے فوری طور پر مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی حالات اس بات کا تقاضے کرتے ہیں کہ امت مسلمہ بیدار ہو، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کوئی اچھا اشارہ نہیں۔ عرب حکمرانوں نے تو اپنی غیرت اور فلسطین کا سودا کردیا ہے، لیکن پاکستانی عوام کسی بھی صورت اسرائیل کی ناجائز ریاست کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 900883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش