0
Monday 7 Dec 2020 13:09

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِصدارت کل اسلام آباد میں مسلم لیگ نون سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، لہٰذا اجلاس میں ان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13 دسمبر لاہور کے جلسے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز بھی زیرِ غور آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 902170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش