0
Monday 8 Aug 2011 13:38

مقررہ مدت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، مقتدا صدر

مقررہ مدت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی، مقتدا صدر
اسلام ٹائمز: پریس ٹی وی کے مطابق عراق کے ممتاز شیعہ رہنما مقتدا الصدر نے اعلان کیا ہے کہ 2011 کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد کسی شکل میں بھی امریکی فوجیوں کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اور انکا مسلحانہ انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ مقتدا صدر کے دفتر سے شائع ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ہر قابض قوت کا مسلحانہ انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے گذشتہ منگل 2 اگست کو عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے کہا تھا کہ سیاسی حکام کے درمیان 2011 کے بعد عراق میں فوجی تربیت کیلئے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات پر اتفاق نظر پایا جاتا ہے۔
مقتدا صدر کی جانب سے شائع ہونے والے بیانئے میں کہا گیا ہے کہ 2011 کے بعد عراقی فوجیوں کو ٹریننگ کی غرض سے امریکی فوجیوں کو بھی مسلحانہ کاروائیوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔
فوجی ماہرین کے خیال میں امریکہ کی جانب سے عراق میں کئی فوجی اڈوں کی تعمیر ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ عراق سے مکمل طور پر فوجی انخلاء کا ارادہ نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ : 90266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش