0
Thursday 10 Dec 2020 10:29

لاہور تباہی سے بچ گیا، بھارتی معاونت سے لاہور پہنچنے والے 5 دہشتگرد گرفتار

لاہور تباہی سے بچ گیا، بھارتی معاونت سے لاہور پہنچنے والے 5 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردوں کو لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، گولیاں اور بھارتی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان نے سول سیکرٹریٹ اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے حساس عمارتوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ثمرقند، عبدالرحمان، وزیر گل، عصت اللہ اور عمران شامل ہیں۔ دہشتگرد 2 ماہ پہلے افغان سے آئے تھے۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے انڈر کور نے انہیں جلال آباد میں ٹاسک دیا تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نمائندہ ملاقات میں موجود تھا۔ دہشتگردوں کو فنڈ بھی "را" کے افسر نے فراہم کئے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، شاہدرہ سے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا منصوبہ سول سیکرٹریٹ کو نشانہ بنانا تھا، اُن کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ، افغان کرنسی، موبائل فون، حساس مقامات کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد 2 ماہ پہلے افغانستان سے پاکستان آئے تھے، انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفیسر نے جلال آباد میں ملاقات کے دوران فنڈز فراہم کیے تھے۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 902788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش