0
Monday 14 Dec 2020 12:16

اس ماہ بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب "پٹھانوں کی تاریخ" پڑھنے کا مشورہ دے رہا ہوں، عمران خان

اس ماہ بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب "پٹھانوں کی تاریخ" پڑھنے کا مشورہ دے رہا ہوں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ "پٹھانوں کی تاریخ" مبنی کتاب پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ ہر ماہ مختلف کتابیں پڑھنے کا مشورہ دینے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں ماہ یعنی دسمبر میں پڑھی جانے والی کتاب کی تصویر شیئر کی ہے۔ عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی کتاب "پٹھانوں کی تاریخ" پر مبنی کتاب ہے جبکہ اس کے مصنف بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید ہیں۔ وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ کو اس ماہ بریگیڈیئر (ر) ہارون رشید کی کتاب "پٹھانوں کی تاریخ" پڑھنے کا مشورہ دے رہا ہوں۔

​​​​عمران خان نے کہا کہ میں volume 7 پڑھ رہا ہوں، کیونکہ وہ میرے جیسے اُن پٹھان قبائل کے بارے میں ہے، جو پچھلے ایک ہزار سال میں افغانستان سے بھارت آئے اور بھارت کے مختلف حصوں میں آباد ہوئے۔ اُنہوں نے کہا کہ "اس کتاب کو پڑھنے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کی تاریخ کی تشکیل میں پٹھان قبائل نے اپنا کیا کردار ادا کیا تھا۔" واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب عمران خان نے اپنے مداحوں خصوصاََ ملک کے نوجوانوں کو کتابیں تجویز کیں۔ اس سے قبل عمران خان نے نوجوانوں کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بصیرت بخش اور روشن خیال پڑھنے میں مشغول ہونے کے لیے مشہور کتاب Lost Islamic History پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔ عمران خان نے نوجوانوں کو مذہب کے قریب لانے اور خدا کی محبت کے بارے میں جاننے کے لیے مشہور ناول فورٹی رولز آف لو (Forty rules of love) پڑھنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 903604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش