0
Monday 14 Dec 2020 23:04

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے آر ایس ایم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور جنرل ملر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 903740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش