0
Tuesday 15 Dec 2020 11:25

جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہونگے، احسن اقبال

جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہونگے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ احسن اقبال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن، حکومتی ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 425 نشستیں ہیں اور جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اراکین اگلے الیکشن کے لیے رابطے کر رہے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 903819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش