0
Tuesday 15 Dec 2020 22:32

ایبٹ آباد، مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

ایبٹ آباد، مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ہرنو کرلہ کے قریب مسافر جیپ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمان کے مطابق جیپ میں سوار 13 خواتین بانڈی میرہ میں جنازہ میں شرکت سے واپس آرہی تھیں کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کے نتیجے میں 6 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق اور 7 خواتین زخمی ہو گئیں، جیپ کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے، تمام زخمیوں کو بے نظیر شہید اسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش