0
Thursday 17 Dec 2020 18:33

عمران خان کی گلگت بلتستان حکومت میں ایم کیو ایم کا مشیر شامل کیے جانے کی یقین دہانی

عمران خان کی گلگت بلتستان حکومت میں ایم کیو ایم کا مشیر شامل کیے جانے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت میں معاہدے کے تحت ایم کیو ایم کا مشیرشامل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر، علی حیدر زیدی، امین الحق، خالد مقبول صدیقی، حلیم عادل شیخ، کنور نوید جمیل اور حیدر رضوی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی طرف سے سینیٹ انتخابات میں مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 904378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش