0
Thursday 17 Dec 2020 22:22

سندھ اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا فیصلہ

سندھ اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سندھ میں تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کی درخواست منظور کرلی، جلد شیڈول جاری ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے تین ارکان کے انتقال کے باعث سندھ اسمبلی کی تین نشستیں خالی ہو چکی ہیں، جس پر سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات منعقد کروانے کی درخواست دی تھی۔ جمعرات کو سندھ الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست منظور کرلی۔ آئندہ دو روز میں باضابطہ الیکشن شیڈول جاری ہو جانے کا امکان ہے۔ سانگھڑ، ملیر اور عمرکوٹ میں ایک ایک صوبائی نشست خالی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش