0
Sunday 20 Dec 2020 20:22

امارات اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرکے میر جعفر اور میر صادق کا کر دار ادا کر دیا، مشتاق خان

امارات اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرکے میر جعفر اور میر صادق کا کر دار ادا کر دیا، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرکے میر جعفر اور میر صادق کا کر دار ادا کر دیا، اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے جس کے ہاتھ فلسطینوں کے خون سے رنگے ہیں، مسجد اقصیٰ ہمارے دلوں کا ٹکڑا ہے اس سے دستبردار نہیں ہونگے، اگر مسجد اقصیٰ سے مسلم امہ دستبراد ہوگئی تو پھر مدینہ اور مکہ کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ وہ تالاش میں ورکرز کنوشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنوشن سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر نور الحق، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعز ازالملک افکاری، جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر مولانا جاوید اقبال، جے ائی یوتھ  لوئر دیر کے صدر فارق حمید اللہ، سابق تحصیل ناظم محمد ریاض ایڈووکیٹ، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پاکستان بننے کے مقاصد ایک ہیں اور جماعت اسلامی پیغمبری مشن  چلارہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام اور اقامت دین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ، پی ٹی ائی ایک ہیں مزکورہ سیاسی پارٹیوں میں چور اور ڈاکوں، چینی، آٹا اور پٹرول و ڈیزل مافیا موجود ہیں، جماعت اسلامی اپنے ایجنڈے اور پلیٹ فارم کے ساتھ حکومت کے خلاف تحریک چلارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملاکنڈ ڈویژن میں کٹ گاڑیوں پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کٹ گاڑیوں سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابسطہ ہے جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران خیلج ممالک سے لوئر دیر کے 84 ہزار محنت کش واپس آگئے ہیں جوکہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ملک میں سونامی کا طوفان آیا ہوا ہے، پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس، ادویات، سمیت تمام اشیاء خور دنوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا جس سے غریب لوگ شدید متاثر ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران قرضوں میں 45 فیصد اضافہ کرکے 23.6 ارب ڈالرز کا ملک کی تاریخ کا ریکارڈ قرضہ لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 904978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش