0
Monday 21 Dec 2020 11:34

فردوس عاشق اعوان کا لیگی قیادت کو کسی بھی رنگ میں باکسنگ کا چیلنج

فردوس عاشق اعوان کا لیگی قیادت کو کسی بھی رنگ میں باکسنگ کا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کو اوپن چیلنج کردیا، مریم نواز سے باکسنگ رنگ میں ٹاکرے کی آفر بھی قبول کرلی۔ عالمی باکسرز کے سامنے فردوس عاشق اعوان کا سیاسی باکسر جاگ گیا۔ مریم نواز سے باکسنگ چیلنج قبول کر لیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب کا حوصلہ اتنا بلند ہوا کہ نون لیگ کو کوئی بھی باکسر اتارنے کی آفر کر دی۔ ساتھ ہی بولیں جو آئے گا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو جائے گا۔ کپتان کی اہم کھلاڑی کرکٹ کو بھی نہ بھولیں، عمران خان کے پی ڈی ایم کے لیے چھکے کا دلچسپ تبصرہ کیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں پیزا سے ہم کلام ہو رہے ہیں، اُنہیں واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت سے پروسیجر آگے بڑھا رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 905090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش