0
Monday 21 Dec 2020 20:11

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ تاریخی جلسہ میں مودی کی شرکت تنازعہ کی شکار

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ تاریخی جلسہ میں مودی کی شرکت تنازعہ کی شکار
اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں صد سالہ تاریخی جلسہ منعقد کئے جانے کے موقع پر پروگرام کو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ پروگرام کو تاریخی بنانے کے لئے مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے زور و شور سے تیاریاں و اقدامات کئے گئے ہیں۔ صد سالہ تاریخی پروگرام 22 دسمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ نریندر مودی اس تقریب کو مہمان خصوصی کے طور پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کریں گے۔ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء، ملازمین و علیگ برادری سے اس صد سالہ تاریخی پروگرام کو کامیاب بنائے جانے کی پُرزور اپیل کی گئی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ پی ایم مودی کی اس تقریب میں شرکت کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی تنازعہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کئی لوگ اس طرح کے اقدام کی مخالفت میں آواز بلند کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے ایک صد سالہ تاریخ کو رقم کیے جانے کے سبب پرانی چنگی پر بنے راستے پر ایک سینٹینریگیٹ بھی تعمیر کیا گیا ہے، اس کا افتتاح اکتوبر ماہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ فیتہ کاٹ کر مرکزی وزیر برائے تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے کیا تھا۔ مودی کے اس صد سالہ پروگرام میں شمولیت کی کوئی مخالفت نہ ہو اس کے لئے بھی خصوصی انتظامات ضلع و یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے ہیں، خفیہ و سیکورٹی ایجینسیز کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے حاجی ضمیر اللہ خان و کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجیندر سنگھ نے اپنے اپنے بیان میں مودی سے امید جتائی ہے کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کو بحال کرنے کے لئے بہتر اور مثبت اقدامات اٹھائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے مسلم یونیورسٹی کی بہتر کارکردگی کے لئے اسپیشل پیکیج کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 905194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش