0
Tuesday 22 Dec 2020 22:34

لوٹی ہوئی قومی دولت واپس آجائے تو سارا غیرملکی قرضہ اتر سکتا ہے، میاں نور احمد سہو

لوٹی ہوئی قومی دولت واپس آجائے تو سارا غیرملکی قرضہ اتر سکتا ہے، میاں نور احمد سہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائم مقام صدرمیاں نور احمد سہو نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا۔ماضی کے حکمرانوں نے ملکی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا، اب احتساب کا شکنجہ اپنے گرد مضبوط ہوتا دیکھ کر کرپشن کے بادشاہ واویلا کررہے ہیں۔اپوزیشن کا گٹھ جوڑ دراصل کرپشن بچاو اتحاد ہے جسے عوام نے مسترد کردیا ہے، اگر لوٹی ہوئی قومی دولت واپس آجائے تو سارا غیرملکی قرضہ اتر سکتا ہے اور ملک اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکتا ہے مگر اس کیلئے شفاف اور کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ برسہا برس تک ملکی خزانہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ بعد میں آنے والے بھی کرپشن سے باز رہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضروررت ہے۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتساب کا نعرہ بھی اپنا اثر کھو دے گا۔ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر میجر محمد اقبال چغتائی، ریاض احمد سہرانی، مہر شعبان ورک، ملک بشیر ایڈووکیٹ، سید حسنین بخاری، سجاد نقشبندی، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، راو عظمت علی اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 905513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش