0
Tuesday 22 Dec 2020 22:56

اماراتی سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات، ویزا بحالی کی یقین دہانی

اماراتی سفیر کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات، ویزا بحالی کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای تعلقات، پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزا پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق یو اے ای میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کیلئے تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

اماراتی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ ویزا بحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے، امید ہے ویزا بحالی جلد ممکن ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عرب امارات میں 15 لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں، سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، ان کی دیکھ بھال ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں عرب امارات کے سفیر نے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 905519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش