0
Saturday 26 Dec 2020 00:35

ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں ہفتہ اتوار کو بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں ہفتہ اتوار کو بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو اتوار کے روز بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ہفتے سے پیر کی صبح تک گلگت بلتستان، کشمیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اتوار کے روز ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، استور، ہنزہ، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ میں بھی کافی برفباری کی توقع ہے۔ بارش کے اس سلسلے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے جبکہ خطہ پوٹھوہار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہر پڑنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 906185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش