0
Sunday 27 Dec 2020 22:17

مریم نواز کی تقریر میرے ابو، میں اور عمران خان بہت خراب ہے، سے آگے نہیں بڑھتی، فواد چودھری

مریم نواز کی تقریر میرے ابو، میں اور عمران خان بہت خراب ہے، سے آگے نہیں بڑھتی، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نوازکی تقریر میرے ابو، میں اور عمران خان بہت خراب ہے، سے آگے نہیں بڑھتی۔ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام سے نون لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کہا کہ بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح انہیں اپنی زبان پر کنٹرول نہیں۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جنہوں نے گھرکا کچن نہیں چلایا وہ ایٹمی طاقت کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ اور ہمدردی نام نہاد سینئر لیڈرشپ سے ہے جو ہاتھ  باندھے پیچھے کھڑی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 906540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش