0
Monday 28 Dec 2020 13:50

کراچی میں سائبر کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ

کراچی میں سائبر کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ
اسلام ٹائمز شہر قائد میں رواں سال سوشل کرائم ميں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ 10 ہزار سے زائد شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کی جانب سے سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال شہر قائد میں 10 ہزار سے زائد سائبر کرائم کی شکایات درج کرائی گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے 20 فیصد زیادہ ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ 600 مقدمات کی تحقیقات سمیت 250 کی سماعت کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم فیض اللہ کے مطابق آن لائن شاپنگ کے باعث سائبر کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، ابھی تک ایف آئی اے میں ادائیگی کی جعلسازی کے 45 مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش