0
Tuesday 29 Dec 2020 00:23

آذربائیجان کا سہ ملکی کارگو ٹرین سروس میں شامل ہونیکا امکان

آذربائیجان کا سہ ملکی کارگو ٹرین سروس میں شامل ہونیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے تین ممالک کے مابین ٹرین سروس شروع ہونے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آذری سفیر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان 2021 سے ٹرین سروس شروع کرنے جارہے ہیں، یہ منصوبہ تینوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے اور یقینی طور پر آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غور کررہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آذربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے۔ آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹرین کا روٹ بھی شیئر کیا۔

نگورنو کاراباخ کی جنگ کے دوران آذربائیجان کا موقف سوشل میڈیا پر مسلسل پیش کرنے پر پاکستانی عوام میں علی علی زادہ معروف ہیں اور انہیں آذربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں تقویت دینے والا سفیر سمجھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ آذربائیجان فوج کی طرف سے 27 ستمبر کو آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن میں 5 شہروں، 4 قصبوں اور 286 دیہاتوں کی آرمینی قبضے سے رہائی کے بعد آرمینیا نے شکست قبول کرلی۔
 
خبر کا کوڈ : 906765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش