0
Wednesday 30 Dec 2020 00:14

افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری، 4 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت سمیت 4 مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا صوبے فراہ میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبہ غزنی میں ہوا جہاں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین ہلاک ہوئے۔ اسی طرح تیسرا دھماکا خوست صوبے میں ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی کونسل کے سربراہ کفیل ریان بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی اور ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔

تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ماہ قبل داعش کے مقامی گروپ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں تاہم کابل میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش