0
Friday 1 Jan 2021 13:02

آنے والے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی، چوہدری سرور

آنے والے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ایک نہیں 10 لانگ مارچ سے بھی حکومت کہیں جانے والی نہیں ہے، آنے والے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور  سے تحریک انصاف اسپین کے وفد کی عبدالغفار کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اپوزیشن کو 2023ء کے انتخابات کے انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک نہیں 10 لانگ مارچ سے بھی حکومت نہیں جانے والی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ایک نہیں ہر جماعت کا اپنا اپنا بیانیہ ہے، کرپشن کے سوا ہر معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن استعفے دے گی تو یہ آئین کے مطابق منظور کر لیے جائیں گے، پاکستان کسی لانگ مارچ، انتشار اور دھرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ چوہدری محمد سرور کا نئے سال سے متعلق کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ نیا سال ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کا سال ثابت ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 907332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش