0
Saturday 2 Jan 2021 23:24

پی ڈی ایم کل بہاولپور میں پاور شو کرے گی، انتظامیہ کا ریلی کی اجازت دینے سے انکار 

پی ڈی ایم کل بہاولپور میں پاور شو کرے گی، انتظامیہ کا ریلی کی اجازت دینے سے انکار 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل بہاولپور میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پی ڈی ایم کی قیادت بہاولپور پہنچنا شروع ہوگئی، بہاولپور میں ٹول پلازہ سے سرائیکی چوک تک ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کریں گے، جبکہ تمام جماعتوں کی صوبائی قیادت بہاولپور چکی ہے، مولانا فضل الرحمان کل صبح دس بجے ملتان سے ریلی کی شکل میں بہاولپور پہنچیں گے جبکہ یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود پرائیویٹ طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچیں گے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفراحمد سیال نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ریلی کی اجازت دینے سے نکار کردیا ہے، 3جنوری کو پی ڈی ایم کی ریلی نکالنے پر ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر مظفر سیال نے کووڈ 19 کی بنا پر درخواست کو مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم ریلی کی اجازت کی درخواست لیگی اپم پی اے ملک ظہیر اقبال چنڑ کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام تر اجتماعات اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 907644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش