0
Sunday 3 Jan 2021 10:22

برطانیہ، کورونا سے مزید 445 افراد ہلاک

برطانیہ، کورونا سے مزید 445 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ برطانیہ میں کورونا کیسز نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 725 افراد میں کورونا کی تشخیص اور مزید 445 افراد ہلاک ہو گئے۔ کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے کے سبب طبی ماہرین نے ملک بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ رائل کالج آف فزیشنز کے صدر پروفیسر گوڈارڈ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ برطانیہ بھر کے ہسپتال تیار رہیں۔ پروفیسر گوڈارڈ کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر کے ہسپتالوں کو کورونا مریضوں کے دباؤ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور تمام عمر کے افراد اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 907714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش