0
Sunday 3 Jan 2021 23:14

قاسم سلیمانی سے متعلق پوسٹس، علامہ سید عابد الحسینی کا آفیشل فیس بک پیج معطل

قاسم سلیمانی سے متعلق پوسٹس، علامہ سید عابد الحسینی کا آفیشل فیس بک پیج معطل
اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی کا آفیشل فیس بک پیج شہید قاسم سلیمانی کی برسی سے متعلق پوسٹس شیئر کرنے پر ایک ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ تحریک حسینی پاراچنار کے میڈیا سیل کے مطابق علامہ سید عابد حسین الحسینی کے فیس بک پر موجود آفیشل پیج سے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے متعلق پوسٹس شیئر کی گئیں تو فوری طور پر فیس بک کی انتظامیہ کی جانب سے میسج موصول ہوا ہے کہ اس پیج کو ایک ماہ کیلئے معطل کیا جا رہا ہے۔ تحریک حسینی میڈیا سیل کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں پہلے کی طرح جاری رکھیں گے، تاہم فیس بک انتظامیہ کا یہ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 907851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش