0
Wednesday 6 Jan 2021 15:21

کورونا ویکسین پاکستان آنے میں وقت لگے گا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کورونا ویکسین پاکستان آنے میں وقت لگے گا، ڈاکٹر عذرا پیچوہو
اسلام تائمز۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ وفاق سے اطلاع ملی ہے ابھی کورونا ویکسین پاکستان آنے میں وقت لگے گا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے ویکسین انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں ویکسین کے انتظامات کئے جائیں گے، ویکسین کے نیٹ ورک کا انتظام سندھ کے ہر ضلع میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 908491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش