0
Friday 8 Jan 2021 11:36
سانحہ مچھ کیخلاف

ڈی آئی خان میں احتجاجی دھرنا تیسرے دن میں داخل

ڈی آئی خان میں احتجاجی دھرنا تیسرے دن میں داخل
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں سانحہ مچھ کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او اور تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع) کے زیرانتظام جاری دھرنا آج تیسرے دن میں داخل ہو چکا ہے۔ دھرنے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماء وقفے وقفے سے دھرنے میں آکر مظاہرین کی حوصلہ افزائی اور ان سے یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ آج تشیع نماز جمعہ کا مرکزی اجتماع بھی دھرنے کے مقام پہ ہوگا۔ دھرنے کی ترتیب اس طرح دی گئ ہے کہ صبح سے دوپہر تک مذبی و سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت گفتگو کرتی ہے۔ نماز ظہرین کے بعد لنگر کے بعد سے مغربین تک مجلس عزا جاری رہتی ہے، جس میں مقامی و باہر سے آئے ہوئے ذاکرین، علماء ذکر محمد و آل محمد (ع) بیان کرتے ہیں۔ بعد از مغرب نیاز و لنگر کا سلسلہ جاری رہتا ہے جبکہ نماز عشاء کے بعد ذاکرین و ماتمی دستے ذکر اہلبیت (ع) و نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دھرنے میں اس وقت تک پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز، مسلم لیگ (ق)، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی کی مقامی قیادت شرکت کر چکی ہے۔  
خبر کا کوڈ : 908826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش