0
Friday 8 Jan 2021 14:02

لاہور، دھرنے میں نماز جمعہ کی ادائیگی، شیعہ سنی شہریوں کی شرکت

وزیراعظم کو اس کا تکبر لے ڈوبے گا، بے حسی کا مظاہرہ چھوڑ دیں، علامہ حسن ہمدانی
لاہور، دھرنے میں نماز جمعہ کی ادائیگی، شیعہ سنی شہریوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تاریخی مال روڈ پر جاری دھرنے کے شرکاء نے دھرنے میں گورنر ہاوس کے گیٹ پر نماز جمعہ ادا کی۔ نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جمعہ میں شیعہ سنی شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر دعائے وحدت پڑھ کر کوئٹہ کے شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر ہے کہ وزیراعظم ہٹ دھرمی پر اُتر آیا ہے، اسے اس کا یہ تکبر لے ڈوبے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ بے حسی کا مظاہرہ چھوڑ دیں، کوئٹہ کے مظلوموں کی داد رسی کریں۔

علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے مظلوموں کیساتھ ہیں، وہ جب تک دھرنے میں بیٹھے رہیں گے، ہم بھی یہاں موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے 2012 اور 2021ء کے وزیراعظم میں فرق ظاہر ہونے لگا ہے، کل تک جو ہزارہ برادری سے اظہار یکجتہی کرتے ہوئے انہیں مظلوم کہتا تھا آج وہی عمران خان داعش کا ترجمان اور طالبان خان بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنی رائے بدلنا ہوگا، آج تو ہم کہہ رہے ہیں کہ آو عمران آو، اگر ہم نے کہہ دیا کہ جاو عمران جاو تو پھر اس کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ علامہ ہمدانی کا کہنا تھا کہ عمران یہ نہ بھولے کہ وہ ہمارے ہی ووٹوں سے اقتدار میں آیا ہے، اور جس دن ہم نے چاہا یہ گھر بھی جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش