0
Friday 8 Jan 2021 18:43

لاہور، سانحہ مچھ کیخلاف لاہور کے تمام داخلی دروازے بند، دھرنے وسیع ہو گئے

لاہور، سانحہ مچھ کیخلاف لاہور کے تمام داخلی دروازے بند، دھرنے وسیع ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مچھ کیخلاف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تاریخی مال روڈ پر گورنر ہاوس کے باہر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے، دھرنے والے پہلے لاشوں کی تدفین کریں وہ پھر کوئٹہ جائیں گے، کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے ہیں اور لاہور کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی کے مقام پر شہریوں نے ریلوے پھاٹک بند کر دیا ہے اور جبکہ فیروز پور روڈ پر چونگی امر سدھو کے قریب بیجنگ فلائی اوور چوک میں سڑک پر دھرنا دیدیا گیا ہے۔

اُدھر ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے مقامات پر خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے بائی پاس چوک بلاک کر دیا ہے۔ مال روڈ پر جاری دھرنے میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ دھرنے کا شرکاء نے وزیراعظم عمران خان نے بیان کی پرزور انداز میں مذمت کی۔ شرکائے دھرنا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو یہ بیان زیب نہیں دیتا، وہ زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یہ نہ بھولیں کہ وہ ان کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے تھے اور اگر ہم نے چاہا تو یہ اقتدار کے ایوانوں سے آوٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماوں نے بھی شیعہ رہنماوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کی اور متاثرین مچھ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

حرم امام حسینؑ کربلا کے خطیب علامہ سید ظہیر الحسن نقوی، مسیحی رہنما پاسٹر فیاض، مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری، مرکزی جماعت اہلحدیث کے رہنما حافظ شکیل ناصر، جماعت اہلحدیث پاکستان کے رہنما مولانا یونس ریحان، جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی، تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا اصغر عارف چشتی، قومی امن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر سید محمود غزنوی، رکن پنجاب اسمبلی سید ابرار شاہ، علامہ نیاز عباس گھلو، پیر مقدس کاظمی، سید نوبہار شاہ، علامہ حسن ہمدانی سمیت دیگر قائدین و رہنما موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش