0
Sunday 10 Jan 2021 15:30

مزارات مقدسہ روحانی آیباری کا ذریعہ ہیں، سید سعیدالحسن شاہ

مزارات مقدسہ روحانی آیباری کا ذریعہ ہیں، سید سعیدالحسن شاہ
اسلام ٹائمز۔ داتا دربار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزے لیتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ داتا دربار اور بی بی پاک دامن دربار کی تعمیر و ترقی اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اوّلین ترجیح ہے، سکیورٹی، صفائی اور لنگر کی ہمہ وقت اور معیاری ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت داتا دربار کمپلیکس کا ڈرین سسٹم اور "فرنٹ ایلویشن" کے منصوبے خصوصی طور پر زیر کارروائی ہیں، جس کے کام اور میعار کا جائزہ لیا گیا۔
 
انہوں نے کہا کہ مزارات کی تعمیروترقی اور زائرین کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اولین ترجیح ہے، مزارات مقدسہ روحانی آیباری کا ذریعہ اور علوم و معارف کے حصول کا وسیلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دربار حضرت بی بی پاک دامنؒ لاہور کے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے، معروف آرکیٹکٹ نیئر علی دادا کی خدمات لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید بہتر کی جائے اور وقت مقرر پر تعمیراتی کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 909302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش