0
Monday 11 Jan 2021 00:02

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ سید حسن ظفر نقوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ سید حسن ظفر نقوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحومہ ایک عظیم عالم کی بیٹی، ایک حکیم عالم کی بہن اور ایک عالم دین کی والدہ تھیں، مرحومہ نے دینی ماحول میں اپنے فرزندوں کی تربیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ماں سے زیادہ عظیم ہستی کوئی نہیں، جس کی دعاؤں کے سہارے انسان ہر آفت و بلا سے محفوظ رہتا ہے، ماں کا وجود ایک گھنے سایہ دار درخت کی مانند ہوتا ہے، ایک ماں کی جدائی ایک فرد نہیں بلکہ پورے گھرانے کیلئے عظیم صدمہ ہوتا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں علامہ حسن ظفر نقوی اور تمام پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کی کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے، تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر شیرازی، علامہ مختار امامی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ شبیر بخاری، اسد عباس نقوی، ملک اقرار حسین، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی سمیت تمام مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران نے علامہ حسن ظفر نقوی کی والدہ کی رحلت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 909371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش