0
Monday 11 Jan 2021 19:09

بھارت میں کورونا وائرس کے 16311 نئے کیسز، 161 اموات

بھارت میں کورونا وائرس کے 16311 نئے کیسز، 161 اموات
اسلام ٹائمز۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 16311 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔  اسی عرصے کے دوران 16969 مریض صحتیاب ہوئے اور شرح 96.43 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے میں مزید 161 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 151160 ہوگئی اور شرح گھٹ کر 1.44 فیصد رہ گئی ہے۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے کوئی کوئی اموات نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 909524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش