0
Thursday 14 Jan 2021 13:09

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا حمایت یافتہ خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کر رکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے، منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے، اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیز مواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش