0
Thursday 11 Aug 2011 13:24

برطانوی حکومت مظاہرین کے مطالبات سنے ورنہ تہران میں سفارتخانہ بند کر دیا جائے گا، ایران

ایران کی اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت
برطانوی حکومت مظاہرین کے مطالبات سنے ورنہ تہران میں سفارتخانہ بند کر دیا جائے گا، ایران
تہران:اسلام ٹائمز۔ ایران نے برطانیہ میں مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر توجہ دے۔ یاہو پر نشر شدہ اس خبر کے مطابق اسلامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی نے برطانوی حکومت سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین پر تشدد بند کرے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان مہمان پرست نے بھی کہا ہے کہ لندن میں حالات پر قابو پانے کیلئے برطانوی حکومت مذاکرات کرے، نیز برطانوی حکومت مظاہرین کے مطالبات سنے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاہ فام شخص کے قتل کی تحقیقات کریں۔ دوسری جانب ایران نے برطانیہ میں ہونے والے فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران میں موجود برطانوی سفارتخانہ بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ میں مظاہرین کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی اور ان پر تشدد جاری رہا تو تہران میں موجود برطانوی سفارتخانہ بند کر دیا جائے گا۔
ایران کی اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت
دیگر ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر کرنے سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کہتے ہیں برطانیہ میں مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔ انکی آواز نہیں سنی جا رہی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری برطانیہ کا سفر کرنے سے احتیاط برتیں۔ انھیں کسی قسم کا نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ ایرانی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ میں شہریوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ برطانیہ میں عوام کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔ عوام کو سڑکوں پر پیٹا جاتا ہے اور انھیں دیوار سے لگانا قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں مظاہرین کی آواز کوئی نہیں سن رہا۔
خبر کا کوڈ : 91013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش