0
Friday 15 Jan 2021 13:47

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ نے رضا ربانی کو اپنی وکالت سے ہٹا دیا

اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ نے رضا ربانی کو اپنی وکالت سے ہٹا دیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے سینئر پارٹی رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو اپنی وکالت سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین سینیٹ اور سینئر پارٹی رہنما رضا ربانی کو خورشید شاہ نے نیب مقدمہ میں درخواست ضمانت کیلئے وکیل مقرر کیا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی وکالت اب سینئر قانون دان مخدوم علی خان کرینگے۔ رضا ربانی نے سپریم کورٹ میں گزشتہ 2 سماعتوں پر عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگا تھا۔ رضا ربانی عدالتی سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔ اس کے علاوہ رضا ربانی نیب مقدمات میں ضمانت کے وضع کردہ اصولوں پر مبنی عدالتی فیصلے سے بھی لاعلم تھے۔ واضح رہے کہ خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف دائر ایک ارب 23 کروڑ روپے کے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس دائر ہے۔
خبر کا کوڈ : 910296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش