0
Friday 15 Jan 2021 16:33

ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، وزراء کا عمران خان کو مشورہ

ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، وزراء کا عمران خان کو مشورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کے مستعفی ہونے کا معاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم سے ان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ جن وزراء نے وزیراعظم سے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے ان میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور علی زیدی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کاری ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

اس کے علاوہ ندیم افضل چن سانحہ مچھ کے متاثرین کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے جبکہ ان کی بعض باتوں پر وزیراعظم کو بھی تحفظات تھے، جس کے باعث دونوں میں تناؤ کی کیفیت تھی۔ ندیم افضل چن بحیثیت ترجمان دیگر سیاستدانوں پر تنقید کے حوالے سے بھی کبھی وزیراعظم کی توقعات پر پورا نہیں اُترے تھے۔ 18 اپریل 2018ء کو پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے ندیم افضل چن نے اپنے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ ندیم افضل چن اور شہباز گل کی ٹویٹر پر جھڑپ بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کو وزیراعظم نے دبے الفاظ میں استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 910323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش