0
Friday 15 Jan 2021 22:54

پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زریں مشرف انتقال کرگئیں، ان کی عمر 100 برس تھی۔ اے پی ایم ایل کے مطابق پارٹی سربراہ اور پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ دبئی میں انتقال کرگئیں۔ وہ پرویز مشرف کے ساتھ دبئی میں مقیم تھیں، ان کی عمر 100 سال تھی، وہ 1920ء میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔ اے پی ایم ایل کی مرکزی رہنماء مہرین ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف بھی علیل ہیں اور دبئی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں، انہیں والدہ کے انتقال کی اطلاع دے دی گئی ہے، وہ اس صورتحال میں بہت غم زدہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش