0
Saturday 16 Jan 2021 23:17

حرم امام رضا (ع) پر عائد کی جانیوالی امریکی پابندیاں دین مبین اسلام کی توہین ہے، حزب اللہ

حرم امام رضا (ع) پر عائد کی جانیوالی امریکی پابندیاں دین مبین اسلام کی توہین ہے، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر سے متعلق تمام افراد و تنظیموں کے خلاف امریکہ کی جانب پابندیاں عائد کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے پاگل پن اور تنفر کی سطح موجودہ صدارتی دورے کے اختتام پر اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، جیسا کہ امریکی وزارت خارجہ نے اپنے آخری ایام میں اٹھائے گئے مذموم اقدامات میں واضح طور پر اپنا کینہ خالی کیا ہے۔ اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حرم رضوی (ع) اور اس کے متولی شیخ احمد مروی کے ناموں کا پابندیوں و دہشتگردی کی فہرست میں شامل کیا جانا انتہائی منفرد اقدام ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کا حرم؛ اللہ تعالیٰ کی عبادت کا ایک مرکز اور مقدس مقام ہے، جہاں دسیوں لاکھ مسلمان زیارت کی غرض سے جاتے ہیں جبکہ حرم رضوی (ع) کا معنوی و مقدس مقام زائرین کی روح اور ان کے اعتقادات پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے، لہذا ہم امریکہ کے اس احمقانہ اقدام کو دین مبین اسلام اور معنوی اقدار کی کھلی توہین سمجھتے ہیں۔ لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ انتہاء پسندی پر مبنی امریکہ کا یہ غیر اخلاقی اقدام سیاسی اختلافات کی حد سے نکل کر ادیان و دینی اعتقادات کے ساتھ کھلی دشمنی کے زمرے میں داخل ہوچکا ہے، جو اخلاقی و فکری انحطاط کی اُس انتہائی سطح کی نشاندہی کرتا ہے، جس تک امریکی وزارت خارجہ و امریکی حکومت گرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش