0
Monday 18 Jan 2021 17:09

سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر

سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بروقت گندم کی ریلیز نہیں کی جس کی وجہ سے صوبے میں آٹا مہنگا ہوگیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آٹے کا بحران آیا تو صوبائی حکومتوں نے اس پر کام کیا، اکتوبر نومبر تک سندھ نے جو 12لاکھ ٹن آٹا لیا ہوا تھا ریلیز کرنے سے انکار کیا، سندھ حکومت نے بروقت گندم کی ریلیز نہیں کی جس کی وجہ سے صوبے میں آٹا مہنگا ہوگیا، اور ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں 20 کلو آٹے کی بوری 860 جبکہ سندھ میں یہی آٹے کی بوری 1100 روپے کی ہے، یہ سب سندھ حکومت کی نااہلی تھی یا دانستہ طور پرایسا کیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ گنے کا 170 روپے ریٹ چل رہا تھا کسان کو 130 روپے سے زیادہ ریٹ نہیں دیا جا رہا تھا، ہماری حکومت میں 230 کے حساب سے گنے کی ادائیگی کی گئی، چینی کے نرخ کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت سے ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے سود ادا کرنے کے لیے قرضہ لیا، اگر ماضی کے قرضے ادا نہ کرنے پڑیں توہمارے اخراجات آمدنی سے کم ہیں، این آر او کی رقم براڈ شیٹ میں ادا کی جا رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 910912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش