0
Wednesday 20 Jan 2021 20:07

گلگت، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

گلگت، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ ورانہ جذبات کو ابھارنے کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گلگت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ایسے سوشل میڈیا گروپس اور آئی ڈیز جو ایسے فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دے رہے ہیں اور خطے میں امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں انکی جامع لسٹ مرتب کر کے فیس بک سے ان کا ڈیٹا وصول کر کے ان کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلا تفریق ایسے تمام عناصر جو خطے کے امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں اور سوشل میڈیا کے زریعے نفرت انگیز مواد پھییلا کر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 911341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش