0
Saturday 23 Jan 2021 15:51

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی

حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی درخواست پر نیپرا فیصلہ دے گا، اور نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد یا بغیر سماعت کے فیصلہ دے سکتا ہے تاہم امکان ہےکہ نیپرا حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد ہی فیصلہ دے گا۔ وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مشکل ترین دور میں پاور سیکٹر کو سبسڈی دی گئی تاہم اب ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے جا رہے ہیں، اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دے رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے چکی ہے، کابینہ سے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ نیپرا نے بجلی 3 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ دیا تھا، تاہم حکومت نے بجلی 3 روپے 30 پیسے کی بجائے ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کے تحت اکتوبر کے لئے 29 پیسے اورنومبر کے لئے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 911909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش