0
Monday 25 Jan 2021 19:39

پاکستانی صوبہ پنجاب میں اب چینی کرنسی چلے گی

پاکستانی صوبہ پنجاب میں اب چینی کرنسی چلے گی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے عالمی معاہدوں میں چینی کرنسی کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے توانائی کے معاہدوں کیلئے چینی یو آن کو بطور کرنسی استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے چینی یو آن کو بھی عالمی معاہدوں کا حصہ بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے پاک فوج کی شہداء ویلفیئر سکیم کے تحت چولستان میں 1626 ایکڑ زمین فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے صوبے کے شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے, جس کے تحت نچلی سطح پر تمام شہریوں اور خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے 65 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، دسمبر 2021ء تک پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹر سائیکلوں اور وہیکلز کا ٹیکس ڈاکخانوں کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کیا جائے گا، بحق سرکار ضبط کی گئی اراضی کیساتھ اب لفظ "سیل" بھی لکھا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے ضلع مظفر گڑھ میں چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ بھکر میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ریور روای پراجیکٹ کیلئے اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش