0
Monday 25 Jan 2021 19:53

بدمعاشوں کے موبائل فونز سے پولیس افسران کے رابطوں کی چھان بین کا حکم

بدمعاشوں کے موبائل فونز سے پولیس افسران کے رابطوں کی چھان بین کا حکم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کی زیر صدارت لاہور پولیس کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ گرفتار بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے ممبران کے موبائل فونز کے ڈیٹا کی بھی مکمل چھان بین کرکے چیک کیا جائے کن کن پولیس افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے انویسٹی گیشن پولیس میں نفری کی تعداد سمیت محکمانہ امور بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن ونگ میں نفری کی تعداد مقدمات کی شرح کے مطابق کی جائے، بدمعاشوں اور دیگر مجرمان سے پکڑے گئے اسلحہ کے 62 لائسنس منسوخ کروائے گئے ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بدمعاشوں کیساتھ موبائل ڈیٹا میں جن پولیس ملازمین کے مسلسل روابط موجود ہوں انہیں ہر صورت فکس کیا جائے۔ سرکاری و نجی املاک پر قبضے اور شرفاء کو ہراساں کرنیوالے بدمعاشوں کیخلاف بلاامتیاز آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی میں ملوث بااثر افراد بھی کسی صورت قانونی کارروائی سے بچنے نہ پائیں۔ دوران اجلاس تفتیشی افسران کی پرفارمنس میں بہتری کیلئے کاسٹ آف انویسٹی گیشن بڑھانے پر غور کیا گیا۔ سٹاک سے زائد اسلحہ رکھنے اور اس کی خریدو فروخت میں ملوث ڈیلرز کسی رعائیت کے مستحق نہیں، اسلحہ ڈیلرز کی باقاعدگی سے انسپکشنز کو یقینی بنایا جائے اور چیکنگ رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائے۔ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیوں کو جاری رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 912324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش