0
Tuesday 26 Jan 2021 11:32

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 21 لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ سوا 7 کروڑ افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکا میں کل کیسز کی تعداد 2 کروڑ 58 لاکھ سے زیادہ اور اموات 4 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ویکسی نیشن کی تعداد تین ہفتے میں 15 لاکھ روزانہ تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب کورونا سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ملک بھارت میں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ جب کہ ہلاکتیں ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہیں۔ روس اور برطانیہ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ کم ہونے میں نہیں آ رہا اور روس میں کل کیسز کی تعداد 3 کروڑ 73 لاکھ جب کہ اموات 69 ہزار سے زائد ہو چکی ہیں جب کہ برطانیہ میں مجموعی کیسز 3 کروڑ 66 لاکھ اور ہلاکتیں 98 ہزار سے زیادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش