0
Tuesday 26 Jan 2021 13:06

سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ

سعودی عرب میں طلاق کے رجحان میں خوفناک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شادیوں کی ناکامی کی شرح میں خوفناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ہر دس میں سے 3 شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں نکل رہا ہے۔ غیر ملکی اردو ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی عرب ممالک خاص طور پر سعودی عرب میں طلاق کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر ایک گھنٹے میں طلاق کے 7 واقعات ریکارڈ پر آ رہے ہیں۔ اس طرح ہر روز 168 جوڑے الگ ہوتے ہیں اور اگر اسے سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو یہ 61 ہزار 320 بنتا ہے۔ اس طرح ہر 10 شادیوں میں سے 3 کا نتیجہ طلاق کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی شادیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں طلاق کے واقعات سے کم و بیش 3.5 ارب ریال سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش