0
Wednesday 27 Jan 2021 23:39

شجاع آباد، کراچی کا بدقسمت خاندان حادثے کا شکار، تین موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی 

شجاع آباد، کراچی کا بدقسمت خاندان حادثے کا شکار، تین موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی 
اسلام ٹائمز۔ شجاع آباد میں موٹروے پر ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، 3 افراد زخمی، حادثے کے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شجاع آباد میں بستی داد انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، ریسکیو کے مطابق مسافر بس سے بچاتے ہوئے گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں خاتون اور 10 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔ اورنگزیب، فائزہ اور 10 سالہ شاہ ذین جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مہتاب بی بی، 2 سالہ ہانیہ اور فواد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو ریسکیو ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے سول ہسپتال منتقل کردیاہے۔ ریسکیو کے مطابق گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے تمام افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور ملتان جاتے ہوئے راستے میں یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
خبر کا کوڈ : 912768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش