0
Sunday 7 Feb 2021 10:47

ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان کو نئے مقام پر منتقل کر دیا گیا

ڈینیئل پرل کیس کے ملزمان کو نئے مقام پر منتقل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ اور ان کے 4 معاونین کو جیل میں ہی نو تعمیر شدہ ایک سہولت گاہ میں منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق احمد عمر شیخ کو سپریم کورٹ کے اس حکم کے تحت منتقل کیا گیا جس میں انہیں کراچی کی سینٹرل جیل سے نکال کر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ محکمہ داخلہ سندھ سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کو جیل میں ہی نو تعمیر شدہ ایک ریسٹ ہاؤس میں منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو ریسٹ ہاؤس میں اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت ہو گی تاہم وہ ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے اور ان کے اہلِ خانہ کو شہر میں وفاقی حکومت کی ایک عمارت قصر ناز میں رہنے کی پیشکش کی جائے گی۔ یاد ہرہے کہ 2 فروری کو سپریم کورٹ نے عمر شیخ کی جانب سے رہائی کے باوجود بدستور قید کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں حکم دیا تھا کہ احمد عمر شیخ کو سکیورٹی کے ساتھ ریسٹ ہاؤس میں رکھا جائے جہاں ان کے اہلِ خانہ بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ عدالت نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ عمر شیخ کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ دی جائے اور ان کے خاندان کو سرکاری خرچ پر رہائش اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 914818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش