1
0
Wednesday 10 Feb 2021 20:09

منہاج القرآن کو نظام المدارس پاکستان کے نام سے وفاق کا درجہ مل گیا

منہاج القرآن کو نظام المدارس پاکستان کے نام سے وفاق کا درجہ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور اس کے عوام کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ نئے بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اس میں ان تعلیمی اداروں کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے طور پر عصری تقاضوں سے ہم أہنگ تعلیم دے رہے تھے، وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو نظام المدارس کا درجہ ملنے کے بعد نظام المدارس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ امداداللہ قادری، ناظم اعلیٰ علامہ آصف اکبر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو انسانیت کو اعتدال، برداشت، رواداری، عفو و درگزر کی تعلیم دیتا ہے، اگر یہ اسلامی اور انسانی اقدار پروان نہیں چڑھ رہی ہیں تو اس کا مطلب ہمارے نظام تعلیم میں نقص ہے جسے نصابی اصلاحات کے ذریعے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت، عدم برداشت اور دہشت گردی کا نقصان ہمارے کسی دشمن کو نہیں پہنچا ان عوارض کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچا اب بہترین نصاب تعلیم اور نظام تعلیم کے ذریعے انتہا پسندی جیسی بیماریوں کو جڑ سے کاٹنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے بچوں کا حق ہے کہ وہ بھی قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہوں اور فقط آئمہ مساجد بن کر نہ رہ جائیں انھیں ایسی تعلیم ملنی چاہیئے کہ وہ ہر سطح کے مقابلوں کے امتحانات میں بیٹھ سکیں اور اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر سکیں، ہم چاہتے ہیں مدارس کے طلبا بہترین عربی بولیں اور اس کے ساتھ ساتھ انگریزی، ریاضی اور دیگر سائنسی علوم بھی پڑھیں تبھی ان کیلئے سپیس پیدا ہوگی، ہم مدارس کے علمی مقام و مرتبہ اور وقار کا احیاء چاہتے ہیں، جس طرح جامعہ الاظہر مصر پوری دنیا کے طلبا کی توجہ کا مرکز ہے۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارا نظام اور اس نصاب بھی اس نہج پر توجہ کا حامل ہو، ان شا اللہ نظام المدارس پاکستان کے پلیٹ فارم سے ان قومی مقاصد کا حصول یقینی بنائیں گے، مدارس کے طلبا کو عربی انگریزی بول چال میں دسترس حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس اور ان کے طلبا کا سیاسی سرگرمیوں سے کوئی واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مدارس کی رجسٹریشن اور اکاونٹس کی دیکھ بھال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، دین کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ مدارس کا نظام چلانے والوں کو چیک اینڈ بیلنس سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 915476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مفتی عبد السّتار ناصر امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لورالائی
Pakistan
السلامُ علیکم و رحمتہ و برکاتہ
و بعد سلام جناب عالی!
نظام المدارس کو سرکاری طور پر بورڈ کے منظوری کے موقع پر آپ تمام ذمہ داران کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خصوصاً حضور قبلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور مرکزی صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور دیگر رفقاء کو اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس پرمسرت موقع پر نظر کرم سے ہم سب کو مالا مال رکھے۔
میری ایک ناقص تجویز یہ ہے کہ اس بورڈ کا جلد سے جلد تمام صوبوں میں صوبائی دفاتر کا انعقاد کیا جائے اور ہر صوبے میں ناظمین کا انتخاب کیجیے اور ان کو یہ ذمہ داری دی جائے کہ وہ مدارس کا ویزٹ کرکے ان کا الحاق کیا جائے اور ایک تجویز یہ بھی ہے کہ سابقین علماء کے لیے ایک خاص امتحان رکھا جائے کہ اس امتحان کی بنیاد پر تمام درجات کی اسناد ان کو جاری کی جائیں۔ نیز مرکزی صدر جناب علامہ امداد اللہ قادری یا ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد آصف کا رابطہ نمبر ارسال کی جائے۔
میری تمام تر صلاحیتیں آپ کے لیے وقف ہے اور آپ کے ساتھ کام کرنے کا عزم اور ارادہ ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کا دوست علامہ مفتی عبدالستار ناصر امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل لورالائی و ڈائریکٹر الحمید اسلامک انسٹیٹیوٹ لورالائی رابطہ نمبر03331392175=03023886086
ہماری پیشکش