0
Saturday 13 Feb 2021 19:47
عالمی صورتحال کے تناظر میں نئے فیصلے کرنا ہونگے

جو بائیڈن کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں میں تبدیلی ایک واضح حقیقت ہے، ڈاکٹر اسد مجید

جو بائیڈن کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں میں تبدیلی ایک واضح حقیقت ہے، ڈاکٹر اسد مجید
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکی خارجہ پالیسی میں اپنے آپشنز اور ایشیاء پالیسی کے بارے میں جائزہ لے رہی ہے، پاکستان کے حوالے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور پنٹاگان کے قائدین کی جانب سے رابطوں اور تاثرات سے پاکستان امریکا تعلقات کی آئندہ سمت بہتر نظر آتی ہے۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ پاک امریکہ تعلقات کی سمت متعین کرنے میں پاکستان کی انفرادی اہمیت کو پیش نظر رکھے۔ امریکہ۔ بھارت اتحاد یا پاک چین تعلقات یا پھر پاک افغان صورتحال کے آئینے اور وقتی ضرورتوں کے آئینے (PRISM) میں دیکھنے کی بجائے پاک امریکہ تعلقات کی اپنی اہمیت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

سفیر اسد مجید نے ماضی میں امریکی امور خارجہ کی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور نائب صدر امریکا کے طور پر پاکستان کے کئی دورے کرنے والے اور پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پانے والے جوزف بائیڈن کے پاک امریکہ تعلقات کی تفصیلات اور تجربے کو سراہا اور اس سوال سے اتفاق رائے کا اظہار کیا کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں میں تبدیلی ایک واضح حقیقت ہے، لہٰذا خارجہ پالیسی کے میدان میں اُن کو موجودہ نئی عالمی صورتحال کے تناظر میں نئی سمت اور نئے فیصلہ کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 916074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش