0
Wednesday 17 Feb 2021 07:38

ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کے باوجود مسنگ پرسنز پر قانون سازی کرینگے، شیخ رشید

ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کے باوجود مسنگ پرسنز پر قانون سازی کرینگے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جہاں اتنی تبدیلیاں کیں،پی ڈی ایم لانگ مارچ کی تاربخ بھی بدل دے، سینیٹ الیکشن میں عمران ہی کامیاب ہوں گے۔ مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے روزے شروع ہو رہے اور ان سے درخواست ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور میرے لیے دعا بھی کریں، میں مسیحی سکول سے پڑھا ہوں۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں کوئی سرپرائز نہیں ہو گا، عمران خان کو ہی کامیابی ملے گی، جو بکنے والا ہوتا ہے اس کا ضمیر ہی مردہ ہوتا ہے، جو ایک مرتبہ بکتا ہے وہ بار بار بکتا ہے ،آصف زرداری نے ووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے مگر اس بار انہیں بھی مایوسی ہو گی، 4 مارچ کے بعد ملک میں سیاسی سکون اور بہتری آئے گی ،عمران خان کا ستارہ عروج پر ہوگا ،نظام کو تباہ کرنے کے خواہاں لوگوں کو سینیٹ میں بہت بڑی شکست ہو گی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستانپاکستان میں مسیحیوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے لیکن بھارت میں ایسا بالکل نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف میں 7 نکات پر پھنسے ہوئے ہیں،3 مزید نکات جلد مکمل ہوجائینگے ،مسنگ پرسنز بڑا مسئلہ ہے اور جلد اس پر قانون سازی کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے ہدایت کررکھی ہے، 100 بایکس اور 20 گاڑیاں اسلام آباد پولیس کو دیکر اسے ماڈرن بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 916706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش