0
Thursday 18 Feb 2021 20:53

لاہور پولیس کیلئے ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

لاہور پولیس کیلئے ہفتہ وار چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کے اہلکاروں کیلئے خوشخبری سنا دی گئی۔ لاہور پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو ہفتہ وار چھٹی ملے گی تاکہ وہ ایک دن اپنے اہلخانہ کےساتھ بھی گزار سکیں اور ذہنی طور پر بھی سکون محسوس کریں۔ ڈی آئی جی محمد وقاص نذیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اہلکاروں کو ہفتہ میں ایک چھٹی دی جائے۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس کی ڈیوٹی بہت سخت ہے، ہر وقت جان ہتھیلی پر رکھے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سینہ سپر رہتے ہیں۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ چھٹی ملنے سے گھریلو معاملات بھی بہت ہوں گے اور اہلخانہ کو بھی وقت دے سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 917020
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش